(یواین آئی) دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے اپنے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔
اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی مسٹر خان نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج ایک خط لکھ کر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین
سمیت تمام عہدوں سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔
خط میں مسٹر خان نے لکھا، "جب سے میں دہلی اسمبلی میں ایک رکن اسمبلی کے طور پر منتخب ہوکر آیا ہوں تب سے بڑی محنت لگن کے ساتھ کام کیا ہے اور دہلی کے لوگوں کی خدمت کی ہے۔